کم عمر جانوروں کے ذبح کر نیوالے قصابوں کو گرفتارکرنیکا حکم

کم عمر جانوروں کے ذبح کر نیوالے قصابوں کو گرفتارکرنیکا حکم

میانوالی (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پھلتا پھولتا سر سبز پنجاب کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے وزیر لائیو سٹاک پنجاب کی ہدایت پر۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 سیکرٹری لائیو سٹاک کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع الاسلام نے تینوں تحصیلوں میانوالی، پپلاں، عیسیٰ خیل کے ڈی ڈی ڈی ایل صاحبان اور سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاؤسسز کو مطلع کیا ہے کہ کار آمد مادہ جانوروں اور کم عمر جانوروں کے ذبح نہ کرنے پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے قصاب حضرات کو دو ٹوک الفاظ میں سخت تنبیہہ کی جائے کے جو مادہ جانور گائے ، بھینس، بھیڑ،بکری بچے دینے کے قابل ہو اسے ذبح نہ کریں اور جھوٹیاں، ویہڑیاں پٹھیاں ذبح کرے اس قصاب کو فوری گرفتار کر کے حوالے پولیس کریں اور ایف آئی آر درج کرائیں اے ڈی ایل نے واضح کہا کہ سلاٹر ہاؤس یا ضلع کے کسی بھی حصہ میں کارآمد مادیاں کم عمر جانور ذبح ہوئے تو متعلقہ سپرنٹنڈ نٹ سلاٹر ہاؤس اور علاقہ کے ویٹرنری ڈاکٹر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں