کرسمس:چاروں ضلعی ہیڈکوارٹرز میں کنٹرول روم قائم

کرسمس:چاروں ضلعی ہیڈکوارٹرز میں کنٹرول روم قائم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزارت داخلہ حکومت پنجاب کے حکم پر سرگودھا سمیت ریجن بھر میں کرسمس کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور نگرانی کیلئے چاروں ضلعی ہیڈکوارٹرز میں کنٹرول روم قائم کر کے ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں جو چوبیس گھنٹے شفٹوں میں فرائض انجام دینگے۔

ذرائع کے مطابق 24اور 25دسمبر کیلئے یہ کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں تاہم ممکنہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کنٹرو ل روم کے قیام میں یکم جنوری تک توسیع کاامکان ہے ،جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھی خصوصی ڈیوٹیاں لگاتے ہوئے ریجن بھر میں ہائی لرٹ جاری کر دیا گیا ہے ، وزارت داخلہ پنجاب کی طرف سے سرگودھا سمیت ڈویژن بھر کے گرجا گھروں اور مسیح بستیوں/کالونیوں پر بھی سکیورٹی کے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کرنے کے علاوہ گرجا گھروں کے اطراف میں 300 گز تک کسی بھی قسم کی پارکنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے متبادل راستے اور پارکنگ کے انتظامات کو یقینی بنائیں اسی طرح پولیس کوٹاسک دیا گیا ہے کہ دعائیہ تقریبات میں شرکت کیلئے آنیوالے افراد کی داخلہ کے وقت جامہ تلاشی کو یقینی بنائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں