فٹ بال اور ہاکی کو فروغ نہ ملنے پر کھلاڑی سخت مایوسی کا شکار

 فٹ بال اور ہاکی کو فروغ نہ ملنے پر کھلاڑی سخت مایوسی کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومتی عدم دلچسپی کے باعث ضلع میں فٹ بال اور ہاکی کے کھیل کو فروغ نہ ملنے اور گراؤنڈز کے سکڑنے کے باعث ان کھیلوں سے وابستہ کھلاڑی سخت مایوسی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔۔۔

 حکومتی سرپرستی صرف کرکٹ تک محدود ہو کر رہ گئی’ جبکہ ہاکی قومی کھیل ہونے کے باوجود پذیرائی حاصل نہیں کر رہا’ اس وقت ضلع سرگودھا میں اکا دکا فٹ بال اور ہاکی کے گراؤنڈز موجود ہیں’ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی سرپرستی نہ ملنے ’ گنے چنے گراؤنڈز پر بھی قبضہ مافیا کے اثر و رسوخ اور منیجرز و تربیت یافتہ کوچز کے فقدان کے باعث نا صرف ضلع بلکہ ڈویژن میں باصلاحیت کھلاڑی بھی نظر انداز ہونے لگے ہیں۔ اور یہی وجوہات ان کھیلوں کے زوال کی بڑی وجہ ہیں’ فٹ بال اور ہاکی کے کھلاڑیوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ کرکٹ کی طرح ان دونوں کھیلوں میں بھی ان کی سرپرستی کرتے ہوئے انہیں بنیادی سہولیات فراہم کریں تا کہ وہ بھی اپنے اندر چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لاکر ملک کا نام روشن کر سکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں