نقب زنی میں ملوث 3 رکنی مکی کھنڈ گینگ گرفتار کر لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تھانہ شاہ پور سٹی پولیس کی بڑی کاروائی، نقب زنی میں ملوث 3 رکنی مکی کھنڈ گینگ گرفتار کرلیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ایس ایچ او شاہ پور سٹی اسد حیات بھوانہ نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتارکر کے 9 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گینگ پولیس کو چوری اور نقب زنی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھاگرفتار ملزمان میں سرغنہ مکی الحسن، اکرم اور آکاش شامل ہیں،جبکہ برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے بہترین کاروائی پر ڈی پی او نے ایس ایچ او شاہ پور سٹی اسد حیات بھوانہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔