ڈی پی او میانوالی کا تھانہ چاپری ‘پٹرولنگ پوسٹ کا جائزہ
میانوالی(نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی نے سرکل عیسیٰ خیل کا دورہ کیا اورتھانہ چاپری، تھانہ مکڑوال، پٹرولنگ پوسٹ چچالی اور جوائنٹ چیک پوسٹ کالاباغ پل کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے امروز سرکل عیسیٰ خیل کا دورہ کیا۔ انہوں نے تھانہ چاپری اور تھانہ مکڑوال کا وزٹ کیا۔ تھانوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے کیے گئے حفاظتی انتظامات اور زیر تعمیر کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ تھانوں میں موجودہ نفری کو حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دینے اور گردونواح میں مشکوک نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات دیں بعد ازاں پٹرولنگ پوسٹ چچالی اور جوائنٹ چیک پوسٹ کالاباغ پل کا وزٹ کیا۔ وہاں پر تعینات پولیس و رینجرز افسران سے ملاقات کی اور ان کو سکیورٹی کے متعلق مناسب ہدایات دیں۔