سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کی طرف اہم قدم :شازیہ بانو
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین شازیہ بانو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے ضلع بھر میں سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کی طرف اہم قدم ہے۔۔۔
عوام کی حقیقی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد اس با ت کا غماز ہے کہ حکومت کی نیت اور سمت درست ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاحالیہ دورہ چین ہمارے ہنر مند نوجوانوں کیلئے نوید انقلاب ہے اس سے معاشی سرگرمیوں کو بھی تقویت ملے گی ،حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ پاکستان کو ہر قسم کی نفرت اور افرتفری سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔