تیز رفتا رکشہ نے بچے کو کچل دیا،ہسپتال منتقل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گنجان آبادی جوہر کالونی میں تیز رفتا رکشہ نے گلی سے گزرنے والے نو عمر محمد یاسین کو کچل دیا۔۔۔
جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا ، اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اہل محلہ نے رکشہ ڈرائیور کوپکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔