صدر ایپکا کی کال پر ملازمین کی طرف سے 2گھنٹے کی ہڑتال

 صدر ایپکا کی کال پر ملازمین کی طرف سے 2گھنٹے کی ہڑتال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی صدر ایپکا پاکستان خالد جاویدسنگھیڑا کی کال پرلیو این کیشمنٹ ،پنشنز اور 17 اے رولز میں تبدیلی سمیت دیگر مطالبات پورے نہ ہونے پر سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں گزشتہ روز دو گھنٹے کی ہڑتال کی گئی۔۔۔

جبکہ دفتر ڈائریکٹر زراعت توسیع جیل روڈ کے باہر مشترکہ احتجاج ریکارڈ کروانے کے علاوہ عہدیداران کا اجلاس بھی منعقد ہوگا، جس میں خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر محمد پرویز اختر چودھری اور جنرل سیکرٹری ملک منور اقبال و دیگر نے کہا کہ قائدین کے ہر فیصلہ پر لبیک کہتے ہوئے مطالبات کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملازمین کے ساتھ نا روا سلوک بند کر کے یکساں پالیسی اپنائی جائے ، پنشن گریجویٹی میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس کروانے ،لیو انکیشمنٹ کی بحالی ،17اے رولز کی بحالی ،گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے موقع پر واپس و دیگر چارٹر آف ڈیمانڈ کے حصول تک ہمارا حتجاج اور ہڑتال جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں