سبزی منڈی ، کمیشن ایجنٹوں اور پھٹہ مالکان کا تنازعحل نہ ہو سکا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نیو سبزی منڈی میں کمیشن ایجنٹوں اور پھٹہ مالکان کے مابین خرید و فروخت کے حوالے سے جاری تنازعہ حل نہ ہو سکا،پھٹہ مالکان کا کہنا ہے کہ کمیشن ایجنٹ زیادہ تر سٹور کیا ہوا مال من مانے نرخ پر فروخت کرتے ہیں۔۔۔
جس سے انہیں غیر معمولی منافع ہو تا ہے مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ کمیشن ایجنٹوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے ، اور ان کے مفادات کا ہر طرح سے خیال رکھا جاتا ہے جبکہ ہمیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا ، اگر سامان باہر سے سستا لا کر فروخت کریں تو پانچ ،پانچ ہزار روپے جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ دھمکایا جا تا ہے ، جس کے باعث لوگ کام کرنے سے خوف زدہ ہیں، دفاتر میں بھی ہماری کوئی سننے والا نہیں، جس کے باعث کاک بال بن کر رہ گئے ہیں انہوں نے ارباب اختیار سے یہ مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ بصورت دیگر سڑکوں پر نکلیں گے اور راست اقدام سے بھی گریز نہیں کیا جا رہا۔