بے ہنگم تاریں واپڈا کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ، لو گوں کو مشکلات

بے ہنگم تاریں واپڈا کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ، لو گوں کو مشکلات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اربن ایریا اور شہر کی دیگر کالونیوں میں گلیوں اور چوراہوں پر نصب بے ہنگم تاریں واپڈا کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،واپڈا ملازمین کی طرف سے جان چھڑاؤ پالیسی کے تحت یہ سلسلہ متواتر جاری ہے۔۔۔

اور واپڈا حکام بے ہنگم تاروں کو درست کرنے کی بجائے گھروں کے اوپر 3فٹ کے فاصلے پر نصب کر دیتے ہیں جس کے باعث جانی نقصان کا اندیشہ مکینوں کے سروں پر ہر وقت منڈلاتا رہتا ہے ’ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی مکان مالک افسروں کو شکایت کرے تو وہ ان کی بجلی منقطع کر دیتے ہیں اور ان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے پرچے درج کروا دیئے جاتے ہیں، کئی حادثات ہو چکے ہیں اس کے باوجود اس جانب توجہ نہیں دی جاتی ۔انہوں نے ڈویژنل کمشنر ’ اور واپڈا کے حکام سے فوری توجہ کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں