ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی نے مختلف علاقوں میں قائم کلینکس کا اچانک معائنہ کیا

ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی  نے مختلف علاقوں میں قائم  کلینکس کا اچانک معائنہ کیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی نے وزیر اعلیٰ کلینک آن ویلز کے تحت مختلف علاقوں میں قائم کلینکس کا اچانک معائنہ کیا۔۔۔

 انہوں نے اس دوران وہاں پر دستیاب صحت کی سہولیات، امراض کی تشخیص، ادویات کی دستیابی ویکسی نیشن کے عمل اورمحکمہ صحت کے سٹاف کی کارکردگی سمیت دیگر تمام امور کا جائزہ لیا اور محکمہ صحت کے سٹاف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی تمام توانائیاں وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے تحت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کیلئے وقف ہیں۔  اگر کسی بھی علاقہ کے کسی مکین کو محکمہ صحت کے حوالے کوئی شکائت ہو تو وہ براہ راست ضلعی دفتر صحت سے رابطہ کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں