کار تیز رفتاری کے باعث ٹائر بلاسٹ ہونے سے الٹ گئی ،3 زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سالم کے قریب ایک کار تیز رفتاری کے باعث ٹائر بلاسٹ ہونے سے الٹ گئی۔۔۔
جس کے نتیجہ میں 35سالہ سمینہ بی بی اور اس کی چھ سالہ بیٹی سکیرا، اور دس سالہ اجر زہرہ زخمی ہو گئیں، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔