لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے آرائیں برادری کام کریگی:مہر محمد نواز

 لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے آرائیں  برادری کام کریگی:مہر محمد نواز

بھیرہ(نامہ نگار)ذاتی مفاد کی بجائے اجتماعی مسائل کے حل اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے آرائیں برادری متحد ہو کر کام کرے گی تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوں اور وہ خوشحال زندگی بسر کر سکیں۔۔۔

یہ بات انجمن آرائیاں تحصیل بھیرہ کے نو منتخب صدر تحصیل بار بھیرہ کے بانی سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری انجمن آرائیاں فنانس سیکرٹری بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ مہر محمد بلال طاہری میونسپل کمیٹی بھیرہ کے سابق کونسلر مہر محمد اقبال قاری مہر محمد یوسف مہر ظفر اقبال ظفری مہر مختار احمد و دیگر نے برادری کے پہلے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے کہا کہ قوموں کی ترقی ہمیشہ اجتماعی مفادات کے باعث ممکن ہوئی ارائیں برادری آپس میں اتحاد احساس محبت اور خدمت کو فروغ دے گی برادری متحد ہو کر ہر سال 3 بچیوں کی شادی کا انتظام کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں