پولیس یونیفارم پہن کر ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس یونیفارم پہن کر ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس یونیفارم زیب تن کئے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

تھانہ صدر پولیس نے رشیدہ آباد میں کارر وائی کرتے ہوئے ملزم مظہر علی کو حراست میں لے لیا۔ جو پولیس یونیفارم زیب تن کئے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہوئے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتا تھا اور شہریوں کو ہراساں و پریشان کر کے بلیک میل بھی کرتا تھا۔ جسے پولیس نے حراست میں لے کر اس کے قبضے سے پولیس یونیفارم اور دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں