محکمہ انہار میں مالی بد عنوانیوں کی انکوائری انجام تک نہ پہنچ سکی

محکمہ انہار میں مالی بد عنوانیوں کی انکوائری انجام تک نہ پہنچ سکی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ انہار میں مالی بد عنوانیوں کے انکشاف پر شروع ہونیوالی انکوائری منطقی انجام تک نہ پہنچ سکی جبکہ بے ضابطگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔۔۔

ذرائع کے مطابق محکمہ اریگیشن میں سرگودھا ڈویژن،کڑانہ ڈویژن ،ڈرینج ڈویژن کی لوکل پرچیزکے تحت مبینہ طور پر بوگس ٹینڈراوربغیرکام صرف سرکاری ریکارڈ پورا کر کے قومی خزانے کو خطیر نقصان پہنچانے کے حوالے سے سابق صوبائی حکومت کی جانب سے محکمانہ طور پر چھان بین کا عمل شروع ہوا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ مختلف فرموں کے نام پر لوکل پرچیزکی صور ت میں سابقہ ادوار کے دوران کروڑوں روپے کی ادائیگیاں ہو چکی ہیں، کمپنیوں کے کورے لیٹر پیڈ ہمہ وقت موجود رہتے ہیں، اور یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے ،جس میں ایس سی ،ان ڈویژنوں کے ایکسئین حضرات، ایس ڈی اوز اور دیگر عملہ ملوث ہے ،جبکہ ورک چارج ملازمین تنخواہیں سرکار سے جبکہ کام افسران کے گھروں میں کررہے ہیں، متذکرہ انکشافات کے بعد ریکارڈ طلب کیا گیا تو متعلقہ شعبہ جات لعت و لعل سے کام لیتے رہے اور معاملات آگے نہ بڑھ سکے ،حکومتی تبدیلی کے ساتھ ساتھ بعض افسران کے تبادلوں کے بعد اب چھان بین کا عمل لگ بھگ ٹھپ ہو چکا ہے جبکہ معاملات جوں کے توں چل رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں