بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدی فوری طور پر رہاء کئے جائیں ،وسیم یعقوب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پی ٹی آئی کے رہنماء وسیم یعقوب نے کہا ہے کہ صورتحال جوں کی توں ہے مذاکرات تیز ہونے چاہئیں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدی فوری طور پر رہاء کئے جائیں۔۔۔
تاکہ آئندہ پاکستان معاشی اور سیاسی طور پر مستحکم ہو اس وقت پاکستان کو مستحکم سیاسی اور جمہوری نظام کی ضرورت ہے جس سے پاکستان صحیح معنوں میں آگے بڑھے گا ، پاکستان میں انتقامی سیاست کسی طرح بھی درست نہیں ہے پاکستان کے سیاستدانوں کو چاہیئے کہ وہ برداشت اور رواداری کی فضاء کو فروغ دیں تاکہ پاکستان مستحکم ہو، پاکستان اب کسی بھی غیر سیاسی قوتوں کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔ عوام کے ووٹوں کی توہین اب کسی صورت بھی برداشت نہیں عوام نے جن کو مینڈیٹ دیا ہے ان کو ان کا حق ملنا چاہیئے مگر بدقسمتی سے 47فارم کے ذریعے ان لوگوں کو مسلط کیا گیا جنہیں عوام نے مسترد کردیا یہ ووٹ کو عزت دو نہیں بلکہ ووٹ کی تذلیل ہے ، اب پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوگا مگر اس کیلئے ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا غیر جمہوری رویئے جمہوریت کو ڈی ریل کرسکتے ہیں۔