بلدیاتی اداروں میں افسروں کی کمی سے کارکردگی متاثر

بلدیاتی اداروں میں افسروں کی کمی سے کارکردگی متاثر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سرگودھاسمیت صوبہ کے اکثر اضلاع میں بلدیاتی اداروں کے افسران کی کمی سے ان اداروں کی کارکردگی متاثر ہو کر رہ گئی ہے جس پربلدیہ افسران کو اضافی ڈیوٹی دینا پڑ رہی ہے۔۔۔

 ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت مختلف اضلاع کے بلدیاتی اداروں میں میونسپل آفیسرز ،فنانس ریگولیشن پلاننگ اور آئی اینڈ ایس کی 2 سو سے زائد افسران کی کمی کی وجہ سے یہ سیٹیں خالی ہونے پر دیگر افسران پانچ ،پانچ سیٹوں کو اضافی چارج ملے ہوئے ہیں ،ان افسران کو ایک دن ایک ادارے دوسرے دن دوسرے جبکہ اگلے دن اور جگہ ڈیوٹی دینا پڑ رہی ہے جس سے ان افسروں کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں چیف افیسر میونسپل افیسر سروسز آفیسر انفراسٹرکچر ، اسی طرح تحصیلوں میں بھی اہم سیٹیں خالی پڑی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں