سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد اکبر انتقال کرگئے ،سپرد خاک کر دیا گیا
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)جوہر آباد کی ہر دلعزیز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد اکبر انتقال کرگئے ، مرحوم راجہ محمد اکبر راجہ شعیب اکبر ایڈووکیٹ، راجہ وقاص اکبراور راجہ سہیل اکبر کے والد بزرگوار تھے۔۔۔
مرحوم طویل عرصہ سے گلشن ٹاؤن جوہر آباد میں رہائش پذیر تھے اورڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج تھے ،مرحوم کا جسد خاکی سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی گاوں جسوال کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، مرحوم نماز جنازہ صدیق اکبر پارک مرکزی جامع مسجد بلاک نمبر ایک جوہرآباد اور ان کے گاؤں جسوال میں ادا کی گئی جس میں تاجروں دکانداروں وکلا صحافیوں اور اساتذہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔