عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،میاں اکرام الحق
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں اکرام الحق نے کہا ہے کہ سرگودھا کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔۔۔
میڈیکل کالج کو بھی میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ دلوانے اور اس سے ملحقہ میڈیکل ہسپتال کی تعمیر کو بھی یقینی بنایا جائیگا مختلف یوسی میں سیوریج اور گلیوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ہائیکورٹ بینچ کے قیام کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں آنیوالے دنوں میں شاہینوں کا شہر ایک بدلتے ہوئے ماڈل شہر کی صورت اختیار کریگا ، ہمارے ترقیاتی کاموں کے خوف سے مخالفین پریشان ہیں کبھی مہنگائی مارچ تو کبھی جیل بھرو تحریک کے نام پر عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں انہیں علم ہے کہ اگر ن لیگ کی حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کرلی تو ان کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگی اس لئے یہ انتخابات کا رونا رو رہے ہیں، آنیوالا وقت بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے ۔