سودی کاروبار کوتجارت سے تشبیہ دے کر معاشرے کا بیڑا غرق کیا جارہا،قاری وقار عثمانی

 سودی کاروبار کوتجارت سے  تشبیہ دے کر معاشرے کا بیڑا  غرق کیا جارہا،قاری وقار عثمانی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) معروف عالم دین قاری وقار احمد عثمانی نے کہاہے کہ بہت سے گناہ آج ہماری زندگی اور معاشرہ کا حصہ بن چکے ہیں۔۔

 اور تعجب یہ ہے کہ احکامات خداوندی سے آگاہی کے باوجود یہاں تک کہ ہم کبیرہ گناہوں کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنائے ہوئے ہیں اور ہمارے اندر سے ان امور بارے احساس گناہ ہی ختم ہوچکا ہے ،جس کی ایک مثال سودی کاروبار ہے ،ہم نعوذ باﷲ اسے تجارت سے تشبیہ قرار دے کر نہ صرف پورے معاشرے کا بیڑا غرق کر رہے ہیں بلکہ یہ امر اﷲ تعالیٰ سے جنگ کے ذمرے میں آتا ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے ان گناہوں پر صدق دل سے توبہ کریں ورنہ یاد رہے کہ در توبہ بند ہوجانے کے بعد ہمارے یہی اعمال جن کو ہم نے اپنا معمول بنارکھا ہے۔  ہمارے گلے کا پھندا بن جائیں گے اور پھر کہیں بھی نجات کی کوئی صورت نہیں ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں