شہید کانسٹیبل کی برسی ،ڈی ایس پی اور دیگر افسروں کی قبر حاضری ،فاتحہ خوانی ،پھول چڑھائے ،سلامی پیش
موچھ (نمائندہ دنیا)میانوالی پولیس کے ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل عمران بیگ اور پولیس کے افسر وں و جوانوں نے 9جنوری 2015میں ضلع راولپنڈی میں شہید ہونے والے موچھ کے رہائشی کانسٹیبل امان اللہ خان کی برسی کے موقع پر ان کی قبر پر حاضری دی۔
پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی۔ شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی،چادر چڑھائی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل کا کہنا تھا کہ شہدا پولیس چاہے وہ کسی بھی ضلع میں دوران ڈیوٹی شہید ہوئے ہیں وہ ہمارے محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انکی قربانیوں کو ہم کسی صورت فراموش نہیں کر سکتے ۔