سلانوالی کے نواح میں رنجش پر فائرنگ،ایک شخص قتل

سلانوالی کے نواح میں رنجش پر فائرنگ،ایک شخص قتل

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی کے نواح میں سابقہ رنجش پر مسلح شخص نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیاز پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش ورثاکے حوالے کر دی۔۔۔

اور مقتول کے والد کی مدعیت میں اسد علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تفصیلات کے مطابق چک نمبر 216تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد کا رہائشی شکیل احمد کئی روز سے اپنے بیٹے محمد شرجیل کے ہمراہ اپنے بھائی محمد حفیظ کے ہاں سلانوالی کے نواحی چک نمبر 121 شمالی آیا ہوا تھا، جہاں پر ایک مخالف شخص اسد علی نے سابقہ رنجش پر محمد شرجیل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، تھانہ سلانوالی پولیس نے مقتول کے والد شکیل احمد کی مدعیت میں قاتل اسد علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا-

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں