گرانفروشی پر سخت کارروا ئی کی جا ئیگی، کمشنر راولپنڈی

 گرانفروشی پر سخت کارروا ئی کی جا ئیگی، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے رمضان سہولت بازار شہریوں کے لیے ایک بڑی نعمت ثابت ہو رہے ہیں۔

رمضان بازاروں میں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنا ئی جا ئے ،گرانفروشی پر سخت کارروا ئی کی جا ئیگی، یہ بات کمشنر راولپنڈی نے جہلم میں رمضان سہولت بازار کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ کمشنر راولپنڈی نے رمضان سہولت بازار کے مختلف سٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے اشیا کے معیار، مقدار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اربوں روپے کی سبسڈی دے کر یہ بازار قائم کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو رمضان المبارک میں سستی اور معیاری اشیا فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے انہیں رمضان نگہبان پیکیج کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں