سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس، پلاٹس نیلامی کی بولیوں کی منظوری

سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس، پلاٹس نیلامی کی بولیوں کی منظوری

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا پانچواں اجلاس جمعرات کے روز ہوا جس میں کمرشل پلاٹوں کے نیلام عام میں موصول ہونے والی بولیوں کی منظوری دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حالیہ نیلام عام میں 17کمرشل پلاٹس اور 15 کمرشل دکانیں نیلام کی گئیں جن سے سی ڈی اے کو 23.4 ارب روپے وصول ہوئے ، حالیہ نیلامی ریزرو پرائس سے تقریباً 25فیصد زیادہ ہوئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی ایم اے کے دائرہ کار میں آنے والی کمرشل پراپرٹیز کی لیز کا جائزہ لینے کیلئے پلاننگ ونگ، فنانس ونگ اور ڈی ایم اے کے افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی۔ اجلاس میں سینٹورس مال سے ملحقہ پلاٹ پر پارکنگ پلازہ کی تعمیر پر غور کیا گیا اور سی ڈی اے کی فنانشل گورننس کو مزید بہتر بنانے کیلئے معتبر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرمز کو قانون کے مطابق پینل پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سیکٹر I-10/4میں پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن کا پلاٹ ڈیفالٹ ہونے پر منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں