حسن ابدال اور فتح جنگ روٹس پر الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب کی خصوصی کاوشوں سے حسن ابدال اور فتح جنگ کے روٹس پر سی ڈی اے کی الیکٹرک بسیں چلیں گی۔
اس حوالے سے گورنر پنجاب سے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ملاقات کی جس میں حسن ابدال اور فتح جنگ کے روٹس پر الیکٹرک بسیں چلا نے کا فیصلہ کیا گیا جس کی قانون کے مطابق باقاعدہ منظوری دی جائے گی جس سے راولپنڈی، اسلام آباد اور حسن ابدال، فتح جنگ کے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔