منشیات، ناجائز اسلحہ رکھنے پر جڑواں شہروں سے 32 ملزم گرفتار

منشیات، ناجائز اسلحہ رکھنے پر جڑواں شہروں سے 32 ملزم گرفتار

اسلام آباد، راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے، خبرنگار)جڑواں شہروں سے 32 ملزموں کو گرفتار کرکے ساڑھے 13 کلو منشیات، 30 لٹر شراب، 9 پستول، 2 کلاشنکوفیں اور ایک رائفل برآمد کی گئی۔

اسلام آباد پولیس نے 16ملزمان کو گرفتار کرکے6 پستول، 2 کلاشنکوفیں، 2090 گرام ہیروئن ، 525 گرام چرس، 1110گرام افیون اور 739گرام آئس برآمد کر لی ۔ ادھر راولپنڈی پولیس نے بھی 16 ملزمان کو گرفتار کر کے 9 کلو سے زائد چرس، 30لٹر شراب،3 پستول اورا یک رائفل برآمد کر لی ۔ملزموں کیخلاف متعلقہ تھانوں میںمقدمات درج کرلئے گئے۔ تھانہ بنی پولیس نے کوثر سے 1 کلو 235 گرام چرس، تھانہ آراے بازار پولیس نے فاروق سے 2 کلو 100 گرام چرس، تھانہ چونترہ پولیس نے ناصر سے 1 کلو 560 گرام چرس، تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے اشفاق سے 1 کلو 480 گرام چرس، تھانہ دھمیال پولیس نے ذیشان سے 570گرام چرس، عامر سہیل سے 560 گرام چرس، تھانہ صادق آباد پولیس نے ابراہیم سے 550گرام چرس، تھانہ نصیرآباد پولیس نے نیاز سے 550 گرام چرس، تھانہ جاتلی پولیس نے توقیر سے 520 گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے فیصل سے 10 لٹر شراب، تھانہ کہوٹہ پولیس نے رفاقت سے 10 لٹر شراب، تھانہ سول لائنز پولیس نے فلپس مسیح سے 10 لٹر شراب، تھانہ رتہ امرال پولیس نے عنایت سے پستول، گوجرخان پولیس نے عمران سے پستول، مندرہ پولیس نے مزمل سے پستول اور تھانہ جاتلی پولیس نے عمر فاروق سے ایک رائفل 12 بور برآمد کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں