ریس کورس ، وارث خان کے علاقوں سے 3 بائیک لفٹر گرفتار

راولپنڈی(خبرنگار)تھانہ ریس کورس اور تھانہ وارث خان پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم میں مطلوب 3ملزمان کو گرفتار کرکے 13 چھینے گئے موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کرلی۔
تھانہ وارث خان پولیس نے سمیع اللہ اور عمیر کو گرفتارکر کے 5 موٹر سائیکل جبکہ تھانہ ریس کورس پولیس نے اویس نامی ملزم کو گرفتار کر کے 8 مسروقہ موٹر سائیکل اور 14ہزار روپے برآمد کیے۔ مقد ما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔