5فروری کو کشمیر ریلی،تمام جماعتوں کا شرکت کرنے کا فیصلہ

5فروری کو کشمیر ریلی،تمام جماعتوں کا شرکت کرنے کا فیصلہ

کلورکوٹ(نامہ نگار ) کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کو اجاگر کرنے کے لئے کشمیر ریلی کلورکوٹ کے حوالہ سے ۔

پاکستانی وکشمیری بھائیوں کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس، اجلاس میں شریک تمام جماعتوں کے نمائندگان کا ریلی کو متفقہ طور پر کامیاب کرنے کا فیصلہ کلورکوٹ میں پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر ریلی کے انعقاد کے حوالے سے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا، کلورکوٹ کے صدرانجمن تاجران رانا صغیر احمد گیرا، مولانا حبیب الرحمن، نصراللہ خان امیر جماعت اسلامی کلورکوٹ، عبدالرحیم منظر رکن جماعت اسلامی، عبدالطیف شاہ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی، رانا عبدالوحید ، شکیل رانا، رانا جاوید، زوہیب حسن، کاروباری ، سیاسی و سماجی مذہبی شخصیت نے اجلاس کے شرکاء کو ریلی کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ضلعی امیر سید افتخار حسین شاہ نے شرکاء کو بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ طے پایا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر ریلی کلورکوٹ شہر میں 5 فروری بروز بدھ ساڑھے دس بجے سے تک نکالی جائیگی۔ ریلی دھوبی چوک سے لیکر لاری اڈے تک جائے گی۔ کلورکوٹ کی سیاسی سماجی و مذہبی جماعتوں کا یہ نمائندہ اجلاس اس ریلی کو کامیاب اور بھرپور بنانے کے لئے اپنی تجاویز اور رائے دے تاکہ ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جاسکے ،اجلاس کے اختتام پر میزبان ضلعی امیر جماعت اسلامی اسلامی سید افتخار حسین شاہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں