پی ٹی آئی شفاف احتساب چاہتی ہے ،عدلیہ کی بے توقیری برداشت نہیں ،شفقت عباس اعوان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ملک کی موجودہ کرپٹ قیادت نے ملکی جغرافیہ کو خطرہ میں ڈال دیا ہے پی ٹی آئی شفاف احتساب چاہتی ہے عدلیہ کی بے توقیری برداشت نہیں کرینگے بڑھتے حکومتی قرضے ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہیں۔۔۔
ایم این اے شفقت عباس اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک پر واجب الادا سود کی ادائیگی ملکی خزانہ پر بڑا بوجھ ہے وفاقی حکومت کے پاس ملکی معیشت کو بہتر بنانے کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے جس کی وجہ سے ملک ہر گزرتے دن کیساتھ غیر ملکی قرضوں کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے عوام کو معلوم ہے کہ ان حکمرانوں کے پاس عوامی فلاح کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے جس کیلئے ہم سب کو پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہوگا کیونکہ ان حکمرانوں سے کچھ بھی توقع کرنا بیوقوفی ہے۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ملکی معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا جس کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔