نجی فیکٹری کے وفد کی ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی طیب علی شاہ سے ملاقات

میانوالی (نامہ نگار )نجی فیکٹری کے وفد کی ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی طیب علی شاہ سے ملاقات۔وفد کی قیادت نجی فیکٹری کے فوکل پرسن مسعود خان نے کی۔
ملاقات میں ڈی ٹی او میانوالی کو روڈ سیفٹی ایجوکیشن سے متعلق وزٹ کی دعوت دی گئی۔ڈی ٹی او میانوالی نے وفد کی طرف سے دعوت کو معاون اقدام قرار دیتے ہوے کہا کہ ہماری ٹریفک ایجوکیشن ٹیم تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات میں روڈ سیفٹی لیکچرز دے رہی ہے اور آپکی طرف سے دعوت ہمارے ایجوکیشن پروگرام کے لیئے مزید ایک سہولت ہے ۔فیکٹری لیبر کی دوران ورکنگ جتنی سیفٹی ضروری ہے اسی طرح روڈ پر سیفٹی کے لیئے آگاہی بہت ضروری ہے ۔