تجاوزات کیخلاف آپریشن تیز، 3 پلازے اور 170 سے زائد دوکانیں سیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن جہانزیب اعوان کی ہدایت پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن تیز کر دیا گیا۔۔۔
اے ڈی سی جی و سی او عمر فاروق نے ایم او آر زویا بلوچ،انچارج انکروچمنٹ ملک شاہد محمود و دیگر کے ہمراہ علی الصبح بلاک نمبر2،3سمیت فیصل بازار، بلاک نمبر12 و دیگر مقات پر کاروائیاں کر کے 3کاروباری مراکز /پلازے اورریکارڈ 170سے زائد دوکانیں سیل کر دیں،دوکاندار جب دوکانیں کھولنے آئے تو آگے سیل شدہ تالے اور نوٹسز دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے ،اس دوران مختلف بازاروں میں پختہ و عارضی تجاوزات کو مسمار بھی کرنے کا عمل جاری رہا اسی طرح تنبیہ کے باوجود فٹ پاتھ پر قبضہ کرنے والے خوانچہ فروشوں کا سامان قبضہ میں لے لیا گیا،اے ڈی سی جی عمر فاروق کا کہنا ہے کہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔ تاجر ایم سی انتظامیہ سے تعاون کریں اور از خود تجاوزات کو ختم کر دیں۔ بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گا۔