چاروں اضلاع کی شاہراہوں پر ہورڈنگ بورڈ کی تنصیب جاری

 چاروں اضلاع کی شاہراہوں پر ہورڈنگ بورڈ کی تنصیب جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت خوشاب،میانوالی اور بھکر کے شہری و دیہی علاقوں کے علاوہ شاہراؤں و لنک روڈز پرپاکستان انجینئرنگ کونسل کی اجازت کے بغیر ہورڈنگ بورڈز کی تنصیب کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔

اور قوائد و ضوابط کی پامالی کے ساتھ ساتھ یہ بورڈ مالی و جانی نقصان کے حوالے سے رسک بن کر رہ گئے ہیں، ذرائع کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی طرف سے بل بورڈز اور ہورڈنگ بورڈز کی تنصیب پاکستان انجینئرنگ کونسل کی تصدیق ضروری قرا ر دیتے ہوئے چاروں اضلاع کی بلدیاتی اداروں کوعملدرآمد کی ہدایت کی تھی مگر اس پر جزوی عملدرآمد ہونے کے بعد اب پرانی صورتحال پھر سے پیدا ہو چکی ہے ، شہر کی اکثر شاہراؤں پر پی ای سی سے غیر منظورشدہ بورڈز کی تنصیب معمول ہے ، اور اس اہم قاعدے کو نظر انداز کرنے کے باعث جہاں حکومتی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے وہاں غیر معیاری میٹریل سے بورڈز کی تنصیب کسی بھی وقت حادثہ کا سبب بن سکتی ہے ،اور آئندہ مون سون یا آندھی کے پیش نظر صورتحال باعث تشویش بنتی جا رہی ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ حکام فوری نوٹس لے کر اقدامات کو یقینی بنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں