امداد لینے گھر میں آنے والی نوسرباز عورتیں زیورات اڑا لے گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نو سرباز خواتین کے گروہوں کی جانب سے گھروں میں بہانے سے داخل ہو کر لوٹ مار کرنے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔۔۔
گزشتہ روز بھی کوٹمومن کی رہائشی عظمت بی بی کے گھر دن دیہاڑے چھ خواتین امداد کے بہانے گھر میں ہوئیں اور اہل خانہ کو اپنے جال میں پھنسا کر قیمتی زیورات لوٹ کر رفوچکر ہو گئیں، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاحال خواتین کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔