قصابوں کی انتظامیہ پر دبائو کی کوششیں ،مکمل ہڑتال کر دی

قصابوں کی انتظامیہ پر دبائو کی کوششیں ،مکمل ہڑتال کر دی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) قصابوں نے سرکاری نرخوں پر گوشت کی فرخت سے انکار کر دیا، اور ہڑتال کے ذریعے انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش شروع کر دی ہیں۔۔۔

قصابوں کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں میں جانوروں کے مہنگا ہونے کی وجہ سے حکومتی نرخوں پر 800روپے گوشت فروخت نہیں کرسکتے آئے روز انتظامیہ کے خود ساختہ فیصلوں کی بنیاد پر بھاری جرمانے اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ، حکومت گوشت کی ایکسپورٹ پر پر فوری پابندی لگائے تاکہ عوام کو سستے داموں گوشت کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے سکے بڑا گوشت 1200روپے کلو ہمیں خود گھر پڑتا ہے ہم 800روپے کلو میں کیسے فروخت کریں یہ ہمارے ساتھ ظلم ہے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہم مستقبل کا لائحہ عمل طے کرکے حکومت کو باقاعدہ آگاہ کرینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں