دن دیہاڑے کھانے پینے کی اشیاء فروخت ،نوٹس لینے کا مطالبہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پابندی کے باوجود رمضان آرڈیننس کی سر عام خلاف ورزی گنجان آباد علاقوں میں بھی دن دیہاڑے کھانے پینے کی اشیاء فروخت کیے جانے لگیں۔۔۔
جمعہ کے روز بھی مختلف بلاکس اور اہم شاہراؤں پر با اثر افراد نے ممنوعہ اوقات میں بھی کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے کا دھندہ زور و شور سے جاری رہا’ جس سے انتظامیہ کے مقدس مہینے کے احترام کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے ’ اہم بازاروں میں بھی فروٹ چارٹ’ دہی بھلے اور پکوڑوں سموسوں کی ریڑھیاں موجود ہیں شہریوں نے ارباب اختیار سے صورتحال کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔