بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر،ریٹیلر شاپ پر چھا پے

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر،ریٹیلر شاپ پر چھا پے

میانوالی (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مراد حسین نیکوکارہ کا رمضان نگہبان پیکیج اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم کی تقسیم میں شکایات پر روکھڑی میں ریٹیلر شاپ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اور ضلع کونسل میں قائم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سنٹرپر چھاپہ۔روکھڑی میں ایک ایجنٹ نجی مقامات پر لوگوں سے اضافی پیسے لیکر رمضان نگہبان پیکیج کی رقوم تقسیم کررہا تھا جس پر ایجنٹ اور اس کے معاون کو فوری طور پر گرفتار کر کے اور ان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے استغاثہ تھانہ موچھ میں بھجوا دیا گیاجبکہ ضلع کونسل میں بے نظیر انکم سپورٹ کی امدادی رقوم کی تقسیم کے دوران خواتین کے کارڈ میں ردوبدل کر کے دو نمبری کرنے والے ایجنٹ کو بھی گرفتار کر کے تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں