لکڑ منڈی میں عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت کنونشن کا انعقاد

لکڑ منڈی میں عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت کنونشن کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع سرگودھا کے زیر اہتمام دفتر ختم نبوت لکڑ منڈی سرگودھا میں عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت کنونشن منعقد کیا گیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس میں امیر ضلع سرگودھا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا نور محمد ہزاروی ،مفتی شاہد مسعود ،قاری عبدالوحید ،مولانا حیدر علی حیدر ،مولانا ثنا اﷲ ایوبی ،حضرت مولانا مفتی محمد جہانگیر حیدر ،قاری صابر صفدر ،مولانا عبدالرشید ،مولانا کلیم اﷲ حسینی قاری صفدر،پروفیسر محمد اسم اشتیاق ،محمد علی حسن و دیگر علماء کرام اور کثیر تعداد میں شمع رسالت کے پروانوں نے شرکت کی ،مقررین کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی اور اساسی عقیدہ ہے اور اس کی حفاظت کے لیے زندگی کی آخری سانس تک جنگ لڑی جائے گی سانس لینا اتنا ضروری نہیں جتنا حضور علیہ الصلوم والسلام کی ختم نبوت پر پہرہ دینا ضروری ہے حکومت پاکستان کا اقدام لائق تحسین ہے جہاں پر حکومت یوم تحفظ ناموس رسالت منا رہی ہے وہاں پر حکومت وقت کو چاہیے کہ جیلوں میں بند تمام گستاخان رسول کی سزاؤں پر فل فور عمل درامد کروایا جائے اور عشق رسالت کا تقاضہ بھی یہی ہے اگر حکومت پاکستان ایک طرف تحفظ ناموس رسالت کا دن مناتی ہے اور دوسری طرف اگر گستاخ رسول کو رعایت دی جاتی ہے تو یہ بالکل بھی مناسب نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں