ایک کلو میٹر راستہ اپنی مدد آپ کے تحت ہموار،تارکول ملی بجری ڈال دی گئی

بھیرہ(نامہ نگار )انٹر چینج بھیرہ سے ٹھٹھی ولانہ جانے والے ایک کلو میٹر راستہ کو اپنی مدد اپ کے تحت ہموار کر کے اس پر لک کی آمیزش سے بجری ڈال دی گئی ہے۔۔۔
تاکہ عوام کو آنے جانے میں حائل دشواری کم ہو سکے ٹھٹھی ولانہ ویلفیئر سوسائٹی کے چوہدری ذیشان ریاض ولانہ نے بتایا کہ رانا صفدر جھمٹ پیر عبدالرحمن شاہ سیٹھ محمد فہد اور سیٹھ نصر کی زیر نگرانی ہونے والے اس تعمیراتی کام کے پہلے مرحلہ پر مٹی ڈالی گئی جس کے اوپر بجری ڈال دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی راہنماؤں کی عدم توجہی کے باعث اس کام کو اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کیا گیا ہے ۔