آر پی او ، ڈی پی او میانوالی کے چیک پوسٹوں ،تھانوں، جوائنٹ چیک پوسٹوں اور کیڈٹ کالج کے دورے
کندیاں (نمائندہ دنیا )آر پی او سرگودھا ریجن نے ڈی پی او میانوالی کے ہمراہ ہارڈ ایریا میں موجود چیک پوسٹوں ،تھانوں، جوائنٹ چیک پوسٹوں اور کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل کا دورہ کیا۔۔۔
سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس و رینجرز کے افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور ان کو حالیہ ملکی حالات کے پیش سیکورٹی کے متعلق مناسب ہدایات دیں، آرپی او نے دونوں تھانوں کی انفارمل انسپکشن میں سپیشل انیشیٹو (SIPs) کے تحت دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور SIPs پرٹوکولز کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس کو سروس ڈیلیوری کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او میانوالی نے پٹرولنگ پولیس پوسٹ پر شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے۔