سی ای او سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا تحصیل ساہیوال کا دورہ

ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ دنیا)سی ای او سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا شاہد عمران نے تحصیل ساہیوال کا تفصیلی دورہ کیا۔۔۔
اس موقع پر انہوں نے ساہیوال ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام ستھرا پنجاب کے تحت صفائی مہم کا جائزہ لیا جبکہ گلیوں اور بازاروں میں صفائی کی صورتحال چیک کی اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے صفائی عملے کو ہدایات بھی جاری کیں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ویسٹ مینجمنٹ انتطامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ناقابل قبول ہو گی انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے عملہ صفائی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے اس موقع پر مینجر مانیٹرنگ سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ارسلان عمر پروجیکٹ مینجر عدنان ارشد اور اونر شاہ ولی خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔