خطرنا ک اشتہاریوں کے 5سہولت کار قانون کے شکنجے میںآ گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)خطرنا ک اشتہاریوں کے 5سہولت کار قانون کے شکنجے میں آ گئے پولیس کے مطابق بشیر کالونی سے محمد عثمان۔۔۔
کان محمد والا کے محمد حیات،استقلال آباد کے عبدالسلام،برج محمد خان کے الطاف ،پھلروان کے قادر یارنے قتل، اقدام قتل،ڈکیتی جیسی سنگین نوعیت کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کو پنا ہ دیئے رکھے اور ان کی امداد کے ساتھ ساتھ پولیس کاروائیوں کے دوران انہیں فرار کرواتے رہے جس پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے مزید کاروائی جاری ہے ۔