گندم کے ریٹ مقرر نہ کئے تو آٹا مہنگا ہو جائیگا،راؤ ساجد

 گندم کے ریٹ مقرر نہ کئے تو آٹا مہنگا ہو جائیگا،راؤ ساجد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آئندہ گندم کے سیزن میں کسانوں کی مرضی کے مطابق گندم کے ریٹ مقرر نہ کئے گئے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تو عوام کو مہنگے آٹے کی صورت میں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا کیونکہ مہنگی کھاد’ بیج اور پانی کی عدم فراہمی کے باعث کسانوں کیلئے گندم کے اخراجات پورا کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوتا جارہا ہے اور شاید یہ کسانوں کا گندم اُگانے کا آخری سیزن ہو ان خیالات کا اظہار فلور ملز ایسوسی ایشن کے راہنما راؤ ساجد محمود نے حکومت کی جانب سے گندم کے نرخ کسانوں کی مرضی کے مطابق مقرر نہ کرنے کے حوالہ سے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود آئندہ دو چار سالوں میں پاکستان گندم بحران والے ممالک میں شامل ہوجائیگا زمیندار پہلے ہی اپنی زرعی زمینیں فروخت کررہے ہیں جن پر دھڑا دھڑ کالونیاں بن رہی ہیں اور یہ لمحہ فکریہ ہے حکومت کو سنجیدگی سے اس طرف توجہ دینی چاہیئے ورنہ اس وقت آٹے کا گٹو جو 800روپے میں ہم دے رہے ہیں وہ مستقبل قریب میں 3800روپے میں بھی دستیاب نہیں ہوگا کیونکہ اب گندم کے حوالہ سے کسان کسی خسارے کا متحمل نہیں ہوسکتا راؤ ساجد محمود نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ کسانوں کی مشاورت سے ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کرے تاکہ عوام کیلئے مستقبل قریب میں آسانیاں پیدا ہوں اگر ایسا نہ کیا گیا تو اس کا خمیازہ پورا پاکستان بھگتے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں