کمشنر کا گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ

کمشنر کا گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور طبی سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کمشنر نے ایمرجنسی سروسز اور مریضوں کی نگہداشت،علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں موجود سہولیات ،صفائی اور عملہ کی موجودگی کا جائزہ لیا۔اس موقع پرانہوں نے ایم ایس اور ڈاکٹرز کی ٹیم کو خصوصی ہدایت جاری کی کہ وہ تمام سہولیات کو یقینی بنائیں اور سہولیات کا معیار ایسا ہو کہ مریض سرکار ی ہسپتال سے علاج کروانے کو ترجیح دیں۔انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور انکے تیمارداروں سے بھی بات چیت کی اور ان سے ہسپتال میں طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی بابت استفسار کیا۔انہوں نے تمام عملہ کو ہدایت کی کہ وقت کی پابندی کو لازم بنایا جائے اور طبی سہولیات کے حصول کے لئے آنے وا لے شہریوں کو درکار سروسز فراہم کی جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں