افسر،سب انجینئرز ترقیاتی فنڈز پر ہاتھ صاف کرنے لگے

 افسر،سب انجینئرز ترقیاتی فنڈز پر ہاتھ صاف کرنے لگے

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی محکمہ لوکل گورنمنٹ سرگودھا میں عرصہ دراز سے براجمان کرپٹ افسر اور سب انجینئرز ترقیاتی منصوبوں کے کروڑوں روپے کے فنڈز کو ٹھیکے داروں کی ملی بھگت سے لوٹ کر کھانے میں مصروف ہیں۔۔۔

 بتایا گیا ہے کہ تحصیل سلانوالی میں محکمہ لوکل گورنمنٹ سرگودھا کی نگرانی میں 30 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام جن میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت گلیوں چوکوں چوراہوں میں پی سی سی فرش بندی سمیت دیگر کام جاری ہیں سڑکوں کی تعمیر میں جہاں غیر معیاری پتھر اور ناقص میٹریل کا استعمال کیا جا رہا ہے وہاں پی سی سی کے بنائے جانے والے فرش بندی میں ناقص کام کرتے ہوئے برائے نام سیمنٹ کی مقدار استعمال کی جا رہی ہے زیادہ سے زیادہ مال کمانے کے چکر میں ہے ایم بی بک میں درج سڑکوں کی پیمائش خصوصاً چوڑائی میں ہیرا پھیری کر کے کمی بیشی کی جا رہی ہے خصوصاً ضیا شہید روڈ کو پرانی سڑک کو اکھاڑ کر نیا پتھر ڈالنے کے بجائے لک ہٹائے بغیر پرانے مٹیریل کو استعمال کر کے قومی خزانہ پر ڈاکا زنی کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں