ڈی پی او خوشاب کی تھانہ قائد آباد اور اوکھلی موہلہ میں کھلی کچہریاں

قائد آباد (نمائندہ دنیا ) ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے تھانہ قائد آباد اور اوکھلی موہلہ میں منعقدہ کھلی کچہریوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق افغانی لوگوں کو واپس بھجوایا جارہا ہے۔۔۔
پولیس منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنے میں مصروف عمل ہے ، منشیات فروش معاشرے اور نوجوان نسل کے دشمن ہیں ان کو قانون کے شکنجہ میں لاکر سزا دلوانا اولین ترجیح ہے پولیس کے باہمت نوجوانوں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، منعقدہ کھلی کچہریوں میں ڈی ایس پی سرکل قائد آباد خطیب الرحمن ، ایس ایچ او سید شاھد نثار اکبر سمیت پولیس اہکاروں اور معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ، انہوں نے پولیس کو سائلوں کے ساتھ اچھا رویہ رکھنے اور خاص کر خواتین کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھنے بارے ہدایات دیں۔