خواتین میں سلائی مشین تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے نجی شوگر ملز کے تعاون سے خواتین میں سلائی مشین تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب مرکز جماعت اسلامی میں منعقد ہوئی۔۔۔
جس میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا میاں اظہار الحق ، ضلعی جنرل سیکرٹری میاں محمد سلیم، الخدمت فاؤنڈیشن حلقہ خواتین کی ذمہ داران آصفہ سرور، اور سندس عبدالرحمن سمیت باہمت خواتین شریک تھیں اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو روزگار شروع کرنے میں الخدمت فاؤنڈیشن بلا سود قرضہ اور دیگر سہولیات فراہم کر رہی ہے جس کی ایک کڑی آج ہنر مند خواتین میں سلائی مشین کی تقسیم کا عمل ہے تا کہ یہ خواتین اپنے ہنر کو استعمال میں لا کر اپنے اہلخانہ کی بہتر پرورش کر سکیں اس موقع الخدمت حلقہ خواتین کی ذمہ داران نے خواتین میں سلائی مشین تقسیم کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔