پائیدار خوراک کی سپلائی چین کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے زیر اہتمام پائیدار خوراک کی سپلائی چین کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں نقوا گروپ کے چیف کوالٹی اینڈ سسٹین ایبلٹی آفیسر ناصر حمید، نجی کمپنی کے سپلائی چین و کمرشلائزیشن مینجر برائے پاکستان و افغانستان اظہار الحق اعوان، شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر کنزہ عزیز اعوان ، جنرل مینیجر شوگر ملز لمیٹڈآصف نواز جنجوعہ، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن پروفیسر ڈاکٹر انجم مرتضیٰ سمیت فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔