غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و بربریت انتہا کو پہنچ چکی : بلال طارق

 غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و بربریت انتہا کو پہنچ چکی : بلال طارق

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)مرکزی جمیعت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم اور ضلع خوشاب کی ہر دلعزیز مذہبی و سماجی شخصیت میاں بلال طارق نے کہا ہے کہ۔۔۔

غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و بربریت انتہا کو پہنچ چکی ہے موجودہ صورتحال کا تقاضہ ہے کہ تمام مسلم ممالک نفرتیں تعصبات اور اختلافات ختم کر اپنے مشترکہ دشمن کا اجتماعی طاقت سے مقابلہ کریں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ سرزمین فلسطین پر ہونیوالی انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزیوں اور بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام پرحکومت اداروں اور سیاسی و مذہبی اکابری کی جانب سے اظہار افسوس اور مذمت کافی نہیں ، پوری ملت اسلامیہ کو بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے مطلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا ، انہوں نے کہا آج امت مسلمہ زوال کی بڑی وجہ آپس کے اختلافات ہیں، اور مسلم حکمران متحد ہوکر مظلوم فلسطینیوں کاتحفظ کرنے اوراسرئیلی جارحیت کا جواب دینے میں ناکام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے اﷲ تعالی کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کر تے ہوئے سچی توبہ، گناہوں سے اجتناب اور نیکی کی طرف رجوع کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں امت کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھنا، مسلمانوں کے مسائل کو ذاتی مسئلہ جاننا اور دردِ دل کے ساتھ دعا و کوشش کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ، امت کو علمی، اخلاقی، روحانی اور فکری بیداری کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں