صرافہ ایسوسی ایشن کا بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ہڑتال کا اعلان

صرافہ ایسوسی ایشن کا بھی فلسطینیوں سے  اظہار یکجہتی کے لیے آج ہڑتال کا اعلان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صرافہ ایسوسی ایشن نے بھی مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔۔۔

صرافہ صرافہ ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب صدر شیخ منظور الہی نائب صدر ڈاکٹر نور محمد جنرل سیکرٹری محمد اسلام اور فنانس سیکرٹری مرزا عادل بیگ سمیت دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح غزہ میں نہتے مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اور پوری امت مسلمہ سمیت اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی یہودیوں کے حوصلے کو بڑھا رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ 57 مسلم ممالک مل کر اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کا مکمل بائیکاٹ کریں تاکہ دنیا کو یہ پیغام جائے کہ امت مسلمہ اپنے نہتے فلسطین بھائیوں کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت جس طرح کی بربریت کا مظاہرہ فلسطین میں ہو رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں