ڈپٹی کمشنر میانوالی کا میٹرک کے پریکٹیکل سینٹر کا معائنہ شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا گورنمنٹ سنٹر ماڈل سکول میانوالی کا دورہ۔
انھوں نے سکول میں قائم میٹرک کے پر یکٹیکل سنٹر کا معائنہ کیا اور فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ملک احمد یار بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سنٹر سپر ٹینڈنٹ سمیت تمام عملہ کو ہدایت کی کہ سنٹر کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کو ہرگز داخل نہ ہونے دیا جائے اور پریکٹیکل کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے ۔